ایران نے ہندوستان سے درخواست کی ہے کہ وہ چاہ بہار بندرگاہ پروجیکٹ پر
نوکر شاہی سے متعلق اڑچنوں کو فورا دور کرکے اس پروجیکٹ پر کام شروع کرے
ورنہ یہ اتنا بڑا موقع ہاتھ سے نکل جائے گا۔ہندوستان میں ایران کے سفیر غلام رضاانصاری نے یہاں یو این آئی سے بات چیت
کرتے ہوئے اس پروجیکٹ کی رفتار کو لے کر بے صبری کا اظہار کرتے ہوئے کہا
کہ انے
والے چند ماہ کے اندر ہم چاہ بہار کے پہلے مرحلے کا افتتاح
کرنے والے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ہندوستان اس پروجیکٹ میں تعاون کی رفتار
بڑھائے۔
ایرانی سفیر کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ کی ٹرمپ
انتظامیہ ایران کے میزائل اور ایٹمی پروگرام کی وجہ سے اس پر پابندی لگانے
پر غور کررہا ہے جس سے اس پروجیکٹ میں ہندوستان کا رول متاثر ہوسکتا ہے۔